۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علمای یمن

حوزہ/ انجمن علمائے یمن نے ایک بار پھر اسرائیل سے دوستی کو حرام قرار دیتے ہوئے امت اسلامی کے متعلق اپنے ٹھوس اور اصولی موقف کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انجمن علمائے یمن نے ایک بار پھر مسلمانوں کے دشمن اسرائیل سے دوستی کو حرام قرار دیتے ہوئے امت اسلامی کے متعلق اپنے اصولی موقف کا اظہار کیا ہے کہ جو شریعت اسلامی سے اخذ کیا گیا ہے۔

انجمن علمائے یمن نے تاکید کی ہے کہ بعض عرب ممالک کا اسرائیل اور امریکہ کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھانا اس حقیقت کو بدل نہیں سکتا کہ اسرائیل تمام امت اسلامی کا دشمن ہے۔

علمائے یمن نے مزید کہا کہ اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کے لیے سعودی عرب دین میں تحریف کر رہا ہے اور سعودی عرب اپنے تعلیمی اداروں کے سلیبس میں سے اسرائیل مخالف مواد کو حذف کرکے اسرائیل سے دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہتا ہے۔

انجمن علمائے یمن نے فلسطینی اور لبنانی مزاحمت کی قدردانی کرتے ہوئے اتحاد و وحدت اور صہیونی دشمن سے مقابلے کے لئے آمادہ رہنے کی تاکید کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .